"فیض حمید تو  بیچارہ  کھڈے لائن ہے" آصف زرداری نے پریس کانفرنس کے بعد اپنے اس بیان کی وضاحت کردی

"فیض حمید تو  بیچارہ  کھڈے لائن ہے" آصف زرداری نے پریس کانفرنس کے بعد اپنے اس ...
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بارے میں کہی گئی بات کو بے دھیانی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سوال کیا جس پر سابق صدر نے کہا " فیض حمید  تو بیچارہ کھڈے لائن ہے۔"

صحافی خاور گھمن کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اس بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے دھیانی میں منہ سے یہ فقرہ نکل گیا تھا۔

مزید :

قومی -