انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ،17افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ،17افراد جاں بحق
انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ،17افراد جاں بحق

  

کوٹری(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 17 افراد دم توڑ گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ 18 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں 12 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مسافر وین میں سوار جاں بحق افراد مزدور پیشہ اور مزدوری کے لیے نوشہرو فیروز سے کراچی جا رہے تھے، جب کہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے، حادثے میں شدید زخمی 6 افراد کو حیدرآباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کے بعد شدید زخمیوں کو لمس ہسپتال جامشورو منتقل کرنے کے دوران مانجھند اسپتال میں موجود سرکاری ایمبولینس اسٹارٹ نہ ہوسکی، مانجھند ہسپتال سے زخمیوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ناکارہ ایمبولینس دی گئی، ہسپتال میں موجود لوگوں نے دھکا لگا کر ایمبولینس کو اسٹارٹ کیا جس کے بعد 7 زخمیوں کو لمس جامشورو منتقل کیا گیا۔

مزید :

قومی -