ن لیگ کا لندن میں اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے

ن لیگ کا لندن میں اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے
ن لیگ کا لندن میں اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے
سورس: Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کی ہے جس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف  نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد  نوازشریف سےملاقات کی ، اس موقع پر معیشت سنبھالنے کےلیے اہم فیصلے کیے گئے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ   پی ٹی آئی حکومت نےپاکستان کومشکلات کی طرف دھکیلا۔ انہوں نے عوام پرکم بوجھ ڈالنےکیلئےحکمت عملی تیارکرنےکی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلدانتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے، نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ   الیکشن اورآئینی اصلاحات جلدمکمل کی جائیں،  اس حوالے سے تمام جماعتوں کواعتماد میں لینےکافیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں ن  لیگ کو ضلعی سطح پرپارٹی منظم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو عوام سے رابطے کی ہدایت کی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -برطانیہ -