اپنے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے : خواجہ آصف

اپنے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے : خواجہ آصف
اپنے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے : خواجہ آصف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق اتحادی جماعتیں کسی بھی وقت فیصلہ کر سکتی ہیں، اپنے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام  میں میزبان کے استفسار پر ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ لوگ بار بار فوج کو منت ترلے کر کے بلا رہے ہیں، انہیں اپنے آئینی رول کے اندر کیوں نہیں آنے دیتے؟انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی مفاد کیلئے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے، حکومتیں بنانا اور توڑنے سے متعلق بات نہیں ہونی چاہیے، اسٹبشلمنٹ سے سیکیورٹی سے متعلق بات ہونی چاہیے، ہم نے اسٹبلشمنٹ پر ان کے کردار کی وجہ سے تنقید کی۔

ایک سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جی ایچ کیو کی جانب سے جو نام بھیجتے ہیں اس میں سے ہم نے ایک لینا ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں بھی اصلاحات سے متعلق بات ہوتی رہی ہے، دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے، 70 فیصد پاکستانی مشرق وسطیٰ میں ہیں ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -