عمران خان کی رہائی کا حکم، رینجرز نے سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر گاڑیاں لگادیں

عمران خان کی رہائی کا حکم، رینجرز نے سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر گاڑیاں لگادیں
عمران خان کی رہائی کا حکم، رینجرز نے سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر گاڑیاں لگادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر تین لیئر سیکیورٹی لگادی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر تین تہوں میں سیکیورٹی لگائی گئی ہے، سپریم کورٹ کے باہر رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے جب کہ رینجرز نے دونوں گیٹ پر گاڑیاں لگادیں۔ رینجرز کی چار گاڑیاں مرکزی گیٹ کے باہر ہیں۔ پہلی لیئر ایف سی،  دوسری لیئر میں اسلام آباد پولیس تعینات ہے جب کہ مرکزی لیئر رینجرز کی ہے۔