ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے لاپرواہی کی وہ مشکل میں آ گئے۔ آج ہی فضول کام چھوڑ کر اپنے روزگار اور گھر پر توجہ دیں جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تب جا کر آپ کی بات بنے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
راشن کی صورت میں صدقہ جاری رکھیں اور ابھی کسی کی باتوں میں آکر کوئی بڑا قدم نہ اٹھائیں۔ آپ کا ستارہ فی الحال آزمائشی پوزیشن پر ہے جو مشکل دے سکتا ہے خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار میں لاپرواہی کرنے والوں کے لئے یہ دن مناسب نہیں ہے۔ ایک اچھا وقت ضائع کر رہے ہیں اور گھر میں بھی آپ کی شدید ضرورت ہے جو پوری نہیں کی جا رہی توجہ دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ نماز کی پابندی اور باوضو رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت مالی حالات بھی کمزور ہیں۔ بعد نماز مغرب سورئہ واقعہ پڑھا کریں۔ جھوٹ سے بچیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب تک آپ اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر اس کی اصلاح نہیں کریں صورت حال بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔خرابی اندر ہے۔ خود ہی معلوم ہوگا، بس آپ کی تجوہ درکار ہے فوری۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اچھا دن لگتا ہے جس میں رکا ہوا ایک کام ہو سکتا ہے اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے ۔اب تیزی سے شفاءکی جانب آنے کی امید بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں، پٹھوں اور معدے کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور جن لوگوں کو مالی طور مسئلہ تھا۔ آج کچھ نہ کچھ تو بہتری حاصل کر سکیں گے۔ شام تک مسئلہ حل ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی صورتحال نازک چل رہی ہے اور اس کے اسباب بھی پیدا نہیں ہو رہے۔ سورئہ واقعہ بعد نماز مغرب پڑھا کریں اور دل کو صاف کریں۔ آپ جانتے ہیں کہ مسئلہ ہے توبہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جب تک آپ خود کو کسی بھی ناجائز کام سے دور نہ رکھ سکیں گے۔ نقصان کا اندیشہ رہے گا۔ اس وقت آپ کو صرف سیدھے راستے پر چلنا ہے اور آپ ہیں کہ حلال حرام میں تمیز نہیں کررہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ آپ کی حفاظت فرمائے۔ آپ بھی کوئی نہ کوئی بات خود کر دیتے ہیں۔ پھر مشکل میں آ جاتے ہیں۔ خاموش رہیں، زحل زائچے سے نکلے گا تو سکون آئے گا۔ عزت کی حفاظت ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں۔شروع کر سکتے ہیں مگرابھی پرانے کو بالکل ایک دم نہ چھوڑیں کچھ دنوں بعد صورتحال بہتر ہونے پر غور کریں۔ آج بہرحال اچھا دن ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنا صدقہ دیں۔ دوسروں سے بھی چند دن دور رہیں اور سابقہ نقصانات کو بحال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اس وقت مخالفین سے کسی طرح کی اچھائی کی امید نہیں ہے۔