بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے زرعی زمین پر لگی سولر پلیٹوں پر گولیاں چلادیں

بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے زرعی زمین پر لگی سولر پلیٹوں پر گولیاں چلادیں
بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے زرعی زمین پر لگی سولر پلیٹوں پر گولیاں چلادیں
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھتہ نہ دینے پرڈاکوؤں نے زرعی زمینوں پرلگی 100 سے زائد سولر پلیٹوں پرگولیاں برسائیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواب شاہ کی  تحصیل قاضی احمد میں پیش آیا، مسلح ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر جتوئی برادری کی زرعی زمینوں پر لگی  100سے زائد سولر پلیٹوں پر گولیاں برسائی،جتوئی برادری کے ارکان کا کہنہ ہے کہ ڈاکو آئے روز ہمیں بھتہ دینے کی دھمکیاں دیتے تھے،بھتہ نہ دینے پر مسلح ڈاکوؤں نے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکوؤں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔