شوہر نے کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا، لیلیٰ زبیری

    شوہر نے کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا، لیلیٰ زبیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)  سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ ان کے شوہر طارق زبیری نے ان کے کیریئر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ حال ہی میں  لیلیٰ زبیری اپنے شوہر کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور باہمی اعتماد پر گفتگو کی۔لیلیٰ نے بتایا، جب میں نے اداکاری شروع کی تو میرے سسرال والے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ خاندان کے کچھ افراد نے سخت مخالفت کی۔ مگر میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا اور میری ہمت بندھائی۔انہوں نے کہا کہ، بعد میں میری ساس اور نند نے بھی میرے کام کو سراہا اور فخر محسوس کیا کہ میں گھر اور کیریئر دونوں کو خوبصورتی سے سنبھال رہی ہوں۔لیلی زبیری کے شوہرطارق زبیری، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ، میں نے ہمیشہ اپنی بیوی پر اعتماد کیا۔ 

اگر کسی میں صلاحیت ہو تو اسے روکنا نہیں چاہیے۔

مزید :

کلچر -