افواج پاکستان نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا،ابراہیم نقشبندی

افواج پاکستان نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا،ابراہیم نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)  معروف اصلاحی و روحانی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد دار الشفاء  شاہ جمال لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیکر عوام کے دلوں اور امت مسلمہ کی بھر پور ترجمانی کی ہے، وطن عزیز کے تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہوکر فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے،حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی سربراہی میں قومی سطح کے فیصلے ملک کے وقار وسلامتی اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے نہایت اہم اور بروقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، پاکستان کے دفاع کی صلاحیت، عسکری قیادت کے پختہ فیصلے اور عوامی اتحاد موجودہ دور کے چیلنجز کا مؤثر جواب ہیں انہوں نے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔