پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط،رانا خرم شمشاد

  پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط،رانا خرم شمشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مرکزی چیئرمین نیشنل پیس کونسل غلام مصطفی انصاری اورصدر لاہور نیشنل پیس کونسل رانا خرم شمشاد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سالمیت پر کیا جانے والا بزدلانہ حملہ قابل مذمت اور خطے میں امن کے خلاف بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے اکھنڈ بھارت کی کھلی جارحیت پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ ایک زندہ قوم بھی ہے، جس کے سپوت اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے، ہر پاکستانی اپنی مٹی کے ایک ایک ذرے کا محافظ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد، یکجہتی اور بھرپور جوابی حکمت عملی کا ہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینا ہماری ذمہ داری ہے،اللہ کی تائید و نصرت سے ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے دشن کی ہر چال ناکام بنادیں گے۔