متروکہ وقف املاک بورڈ کا قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن جاری 

متروکہ وقف املاک بورڈ کا قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نے ادارے کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات تیز کردیئے۔سرگودھا میں ٹرسٹ اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی جاری شاہپور صدر کے مرکزی بازار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی مزید 3 کمرشل دکانیں واگزار کروا لیں۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ بورڈ کی قیمتی جائیدادوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانے کے لئے ملک بھر میں آپریشنز جاری ہیں، جبکہ زونل ایڈمنسٹریٹر سلیم گوندل نے بھی سرگودھا آفس کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلیٰ حکام کو رپورٹ کر دی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق جائیدادوں کی واگزاری اور کرایہ جات کی بروقت وصولی سے بورڈ کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔دکانوں کو سربمہر سیل کر کے محکمہ کی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حسن تراب علی نے غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کی قیادت کی، انسپکٹر عامر حسین ہاشمی، انسپکٹر میاں غلام محمد، سب انسپکٹر غلام علی کھچی، میاں سہیل، غلام علی اور دیگر اہلکار و پولیس اہلکار موجود تھے۔ضلعی آفیسر حسن تراب علی اور عامر حسین ہاشمی نے  بتایا کہ بورڈ حکام کی ہدایات پرناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی جاری ہے، اور مزید کئی نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔شاہپور صدر میں کی گئی اس کامیاب کارروائی کی مفصل رپورٹ سیکرٹری بورڈ اور زونل ایڈمنسٹریٹر کو پیش کی گئی۔

،متروکہ وقف املاک بورڈ سرگودھا نے گزشتہ روز شاہپور صدر کے مرکزی بازار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سات (7) دکانیں واگزار کروا لیں۔ یہ دکانیں ناجائز قابضین کے زیرِ تصرف تھیں جنہیں سیل کر کے بورڈ نے دوبارہ تحویل میں لے لیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حسن تراب علی نے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی واضح ہدایات اور زونل ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد، سلیم گوندل کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا ان کے ہمراہ تھانہ صدر شاہپور کے ایس ایچ او اسد حیات بھوانہ، انسپکٹر عامر حسین ہاشمی، انسپکٹر میاں غلام محمد، سب انسپکٹر غلام علی کھچی، میاں سہیل اور دیگر اہلکار و پولیس اہلکار موجود تھے۔ضلعی آفیسر حسن تراب علی نے بتایا کہ ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی جاری ہے، اور کئی نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔شاہپور صدر میں کی گئی اس کامیاب کارروائی کی مفصل رپورٹ سیکرٹری بورڈ اور زونل ایڈمنسٹریٹر کو پیش کی گئی، جسے سراہتے ہوئے انہوں نے سرگودھا آفس کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔