پاک فوج دشمن کے ہروار کا مقابلہ کر سکتی ہے،شہباز بخاری
لاہور(پ ر)پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے لیڈرز میڈیا نیٹ ورک(رجسٹرڈ) کا پاکستان ائیر فورس فالکن کلب لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے ایگزیکٹو ممبر ز نے شرکت کی۔مہمان خصوصی بخاری لاء فرم کے ایم ڈی سید شہباز بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری پاک افواج فولاد سے بنی دیوار ہیں جو دشمن کے ہر وار کو خاک میں ملا دیں گی، چیئرمین سید علی بخاری، بانی صدر عثمان غنی لیڈرز میڈیا نیٹ ورک، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی،سینئر نائب صدر نصیر الحق ہاشمی، سابق اسٹیشن ڈائریکٹرڈاکٹر مصطفی کمال،جوائنٹ سیکرٹری اعجازاحمد اعجاز،انفا ر میشن سیکرٹری مہر عبدالرؤف،فنانس سیکرٹری شیخ مسر و ر رفیع،ایگزیکٹو ممبرکاشف ادیب جاودانی، ایگزیکٹو ممبر ندیم شہزاد علی ودیگرنے شرکت کی
