ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، سکیورٹی گارڈ،ڈاکو زخمی 

  ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، سکیورٹی گارڈ،ڈاکو زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ(نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ مسن کالر میں واقعہ فارم ہاؤس کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ اور ایک ڈاکو شدید زخمی،ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو فوراًطبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں سیکیورٹی گارڈ 50 سالہ محمد اشرف اور ڈاکو کی شناخت 22 سالہ محمد شہزاد کے نام سے ہوئی  جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ چار رکنی ڈکیت واردات کرنے کیلئے فارم ہاؤس داخل ہوئے جس پر سیکورٹی گارڈز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں  ایک ڈاکو اور ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا تین ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے جن کے نام حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -