نوشہرہ ورکاں، 25 لیٹر شراب برآمد، 3 ملزمان گرفتار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) 25 لیٹر شراب برآمد تین منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران مقامی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضال، ناہید احمد اور غلام مرتضیٰ نے کاروائی کرتے ہوئے تین افراد قربان علی، سجاد احمد اور کبیر احمد سے 25 لیٹر شراب برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
ہے اس موقع پر انسپکٹر غازی شاہد محمود نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے مہم بلاتفریق جاری رہے گی۔
شہری اپنے گردو نواح میں واقع منشیات فروشوں کی اطلاع 15 یا تھانہ میں براہ راست مجھے دیں کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے میرے دروازے ہر شہری کے لئے کھلے ہیں۔
