ننکانہ صاحب، تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ فیصل آباد مین جی ٹی روڈ پر واقع ڈلہ چندہ سنگھ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
جس کی تلاش جاری ہے
