قصور، جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج
قصور(بیورورپورٹ) پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے 25لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹلی رائے ابوبکر قصور کے رہائشی عزیزالرحمن راجپوت نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ گلی نمبر 15گلستان کالونی چونگی امرسدھو لاہور کے رہائشی امین ولد محمداسحاق ملک نے مجھے 25لاکھ روپے کا چیک دیا۔
جب کیش کروانے کے لیے متعلقہ بینک گیا تو بینک والوں نے چیک ڈس آنر کردیاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
