سندھ سے پنجاب میں جعلی کرنسی منتقل کرنے کی کوشش ناکام
رحیم یارخان(آن لائن)پولیس نے سندھ سے پنجاب جعلی کرنسی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی5ہزارروپے مالیت کے 57جعلی نوٹ اور ایک ہزاروپے مالیت کے143 جعلی نوٹ اور1750روپے کی اصل کرنسی برآمد‘ تین ملزمان گرفتارکرلئے گئے، جن میں دوکاتعلق سندھ جبکہ ایک کابہاولپور سے ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو خفیہ نشاندہی کی گئی کہ میرپورماتھیلو(سندھ) کے رہائشی شاہنواز اور فرحان جبکہ بہاولپورکارہائشی محمداسلم بھاری جعلی کرنسی کے ہمراہ علاقہ میں موجود ہیں جس پرسب انسپکٹرالطاف حسین کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے اڈہ کوٹسبزل پرچھاپہ مارکرتینوں ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5ہزارروپے مالیت کے 57نوٹ مالیت2لاکھ 85ہزار روپے جبکہ ایک ہزاروپے مالیت کے 143نوٹ کی مالیت 1لاکھ43ہزار کے علاوہ 1750روپے اصل کرنسی برآمدکرکے ان ملزمان کوحراست میں لے کرمقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
جعلی کرنسی
