پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، کامران اکمل

  پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، کامران اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے حق میں آواز بلند کردی۔ کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، پاکستان زندہ باد۔وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے مداحوں سے پاک فوج کیلئے دعا کی بھی درخواست کی۔اس موقع پر سابق کرکٹر کامران اکمل نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پاک فوج دشمن کے ٹھکانے پر حملہ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز دیے گئے ایک بیان میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کی کوشش کی تھی۔، دشمن نمبر اپنی فوجی طاقت پر بھروسہ کرتا ہے لیکن ہماری فوج ایمان اور عزت کیلئے لڑتی ہے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، زمان خان، سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر فخر کا اظہار کیا۔