ویرات کوہلی کیٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر

  ویرات کوہلی کیٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ممبئی (آئی این پی) بھارتی کپتان روہت شرما کے بعد  اب بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر کردی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ کرکٹر کو اس فیصلے پر غور کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)  کو اطلاع دی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، حالانکہ بی سی سی آئی کے سینئر حکام نے ان سے دوبارہ سوچنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، کوہلی نے اپنے فیصلے پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے اور بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے والے ہیں۔