افواج پاکستان نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے، چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل 

  افواج پاکستان نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے، چیئر مین اسلامی نظریاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور (این این آئی)تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور کے زیراہتمام مساجد،مدارس،سول سوسائٹی پربھارتی جارحیت کی مذمت،پاک فوج اورتمام دفاعی اداروں سے اظہاریکجہتی کیلئے دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی،ریلی داتادربارلاہورسے شروع ہوئی اورناصر باغ پر اسکا اختتام ہوا۔ریلی میں جامعہ نظامیہ،جامعہ نعیمیہ لا ہور،جامعہ حنفیہ غوثیہ،جامعہ فخرالعلوم، جامعہ رسولیہ شیرازیہ،المرکز الاسلامی، جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام اوردیگر مدارس کے اساتذہ اورسنی تنظیمات کے قائدین،ورکرز اور زندہ دلان لاہورنے بھرپورشرکت کی۔ریلی میں علماء کرام نے کامیاب آپریشن ”بنیا ن مر صو ص‘‘ پرپاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل وپرنسپل جامعہ نعیمیہ لاہور علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کوفوری طو ر پرروکابالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے گراکرملک کے دفاع میں مثالی کرداراداکیا،پاک فوج نے بھارت کیخلاف کامیا ب آپریشن بنیان مرصوص کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا،عالمی فورمز پر بھارت کی مذموم کارروائیوں کو بے نقاب کیا جائے، اسرائیل اور ہندوستان پاکستان کیخلاف ایک ہیں، پاکستان کی افواج کے منہ توڑ جواب نے مو د ی اور اسرائیل کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ریلی کے شرکاء سے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، سیکرٹری مولانا محمدعلی نقشبندی، خطیب داتا د ر بارمفتی محمدرمضان سیالوی،المرکزالاسلامی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، محافظان ختم نبوت کے سرپرست علامہ ذوالفقا ر مصطفی ہاشمی، مجلس علماء نظامیہ کے مرکزی رہنما مو لا نا عمران الحسن فاروق اورسنی تحریک کے رہنما طاہرڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے اسلاف نے پاکستان بنایا تھاہم اس کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں رہیں گے، پا کستان کی طرف کسی دشمن کومیلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے،دفاع وطن کیلئے پوری قوم متحد ہے، بھارتی پراپیگنڈہ کو ناکام بنا نے کیلئے تمام سفارتی ذرائع کواستعمال اور ا قو ا م عالم کے سامنے بھارتی دجل وفریب کو واضح کیا جائے، ہم کشمیر،فلسطین اوردنیا کے تمام خطوں میں ہونیوالی جارحیت کی بھرپو ر مذ مت کرتے ہیں اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ کشمیر وفلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروائے،مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں کی نسل کشی بندکی جائے۔ حکومت ملک میں مکمل اتحاو اتفاق کیلئے تمام سٹیک ہولڈز کوا یک پلیٹ فارم پر جمع کرے تاکہ مضبوط قومی یکجہتی کااظہار ہوسکے،ریلی کے شرکاء سے مولانا طاہرشہزاد سیالوی، مولانا نعیم جاو ید نو ر ی،پیر حفیظ اظہر،مفتی عمران حنفی،قاضی عبدالغفا ر،مولانا ممتاز ربانی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت پرشدیدغم وغصہ کااظہار کیااورپاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

دفاع پاکستان ریلی

مزید :

صفحہ آخر -