تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں دو نامعلوم موٹر سواروں کی فائرنگ،ایک شخص قتل
لاہور(کرائم رپورٹر)رات گئے تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں دو نامعلوم موٹر سوار افراد نے فائرنگ کر کے بلال نامی شہری کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی باعث پیش آیا ہے،مقتول شہری دھرم پورہ کا رہائشی تھا۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قتل
