گورنر سندھ کا آپریشن بُن_±یَا ن_µ مَّر_±صُو_±ص پر قوم کے نام پیغام جاری
کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آپریشن بُن_±یَا ن_µ مَّر_±صُو_±ص پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن بُن_±یَا ن_µ مَّر_±صُو_±ص عسکری برتری، قومی غیرت اور اتحاد کی روشن علامت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے، مگر کسی بھی جارحیت پر خاموش رہنا ہماری پالیسی نہیں، ہمارا موقف واضح ہے، پاکستان امن چاہتا ہے مگر دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسلح افواج کی کامیاب جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری فوج کی حکمت عملی پر مبنی کارروائی نے دشمن کو پیغام دے دیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔ گورنر سندھ نے بھارتی جنونیت کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، کیونکہ بھارت کی جارحیت پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام وطن کے دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں مہارت اور حکمت عملی کا جو مظاہرہ کیا گیا، وہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے بہترین مہارت کے ساتھ ثابت کر دیا کہ ہماری دفاعی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں۔
