جے یو آئی دیر لوئر کا آج دفاع وطن وشہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل
تیمرگرہ ( بیوروپورٹ )جمعیت علماءاسلام دیرلوئےر نے اج 11مئی کو پشاور میں منعقدہ دفاع وطن و شہدائے غزہ کانفرنس کے لیے تمام تر تیاریوں کو اخری شکل دے دی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو ائی دیر لویر کے امیر سراج الدین، جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ،سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،تحصیل چیئرمین مفتی عرفان الدین و دیگر کا کہنا تھا کہ اج منعقدہ دفاع وطن کانفرنس میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے لاکھوں کارکنان شریک ہوں گے،جمعیت دیر پائین کا 200 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ صبح 10 بجے چکدرہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگا،امیر سراج الدین نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ جبکہ غزہ کی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہاری ہمدردی کے لیے منعقدہ کانفرنس سے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن،حماس کے قائدین بشمول قومی قیادت خطاب کرے گی اس موقع پر قائد جمعیت کارکنوں کو موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے پالیسی بیان دیں گے۔
