آپریشن ” بُنیان مرصوص“قومی اتحادکی علامت ہے‘حاجی حنیف طیب
کراچی (سٹاف رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی اورآپریشن ”بُنیان مرصوص“فتح ون میزائل کے ذریعے تاریخی فتح حاصل کرنے پراللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے ہوئے کہاکہ ہماری افواج پاکستان نے جرا_¿ت،دلیری ،جذبہ ایمانی اورحب الواطنی کی تاریخ رقم کردی ہے اوربھارت کاغرورخاک میں ملادیا۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ بھارت نے آبیل مجھے مارکے مصداق پاکستان کوجوابی کارروائی پرمجبورکیااورپاکستانی افواج اورپاک فضائیہ نے چندگھنٹوں کے اندرکئی ہوائی اڈوں،فوجی تنصیباب،میزائل اسٹوریج ودیگرمقامات پرکامیاب آپریشن کرکے پاکستان کاسرفخرسے بلندکردیاہے۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ پراگرکامل یقین ہو ،اتحادویکجہتی کامظاہرہ کیاجائے اورجذبہ جہادہوتواللہ تعالیٰ کی مددبھی شامل ہوجاتی ہے۔آپریشن ”بُنیان مرصوص“قومی اتحادکی علامت ہے ۔پاکستانی عوام اپنی بری ،بحری اورفضائی افواج کے ساتھ بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہرلمحہ تیارہیں۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ انعام اوراولیاءکافیضان ہے جوتاقیامت قائم رہے گا بلکہ اس کومیلی آنکھ سے دیکھنے والے نست ونعبودہوجائےں گے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے دونوں ممالک کی جانب سے سیزفائرکرنے کے فیصلے کو خوش آئند اقدام قراردیاہے ۔
