تخت بھائی ،ملزم سے 223 گرام آئس برآمد
تخت بھائی( تحصیل رپورٹر)ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کےخلاف کامیاب کارروائی، تھانہ شیرگڑھ پولیس نے 223 گرام آئس برآمد کر لی ،ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈا_¶ن کے دوران تھانہ شیرگڑھ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ایس ایچ او جہانگیر خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد ولد پیر محمد سکنہ علی خان فلور مل شیرگڑھ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 223 گرام آئس برآمد کی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او مردان نے کہا کہ منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
