بھارت پر کامیاب حملے ‘ پاکستان آرمی کا مورال بلند ‘ چوہدری محمد یوسف
گگو منڈی(نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،سابق چیر مین میاں محمد شہزاد ،معروف بزنس مین میاں عاقب لیاقت ،صدر انجمن تاجران چوہدری نصر اللہ جٹ ،ظفر اقبال نمبر دار ،محمد انور خان ،محمد یوسف(بقیہ نمبر6صفحہ7پر )
جٹ نمبر دار ، عبدالموعید ،سابق اقلیتی رکن جوشوا نثار ،حافظ جاوید اقبال اور دیگر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مکمل طور پر اپنی بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے پاکستانی آ رمی اور پاکستانی قوم کا مورال بہت بلند ہے جبکہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں کے زریعہ بھارتیوں کو حوصلہ دینے کی ناکام کو ششوں میں مصروف ہے غیر جانبدار عالمی میڈیا نے بھی پاکستانی ایئر فورس کی ناقابل فراموش کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے انڈین جہازوں کی تباہی کی خبریں نشر کی ہیں اور کہا ہے کہ پاکستانی ایئر فورس آسمانوں کی بادشاہ ہے اس مرتبہ بھارت کو ایسا سبق سیکھایا جائے گا جسے وہ مدتوں فراموش نہیں کر سکے گا ۔
