کامیاب اٹیک ‘انڈیا دھول چاٹنے پر مجبور ‘ رانا محمد طفیل نون کا ردعمل 

  کامیاب اٹیک ‘انڈیا دھول چاٹنے پر مجبور ‘ رانا محمد طفیل نون کا ردعمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شجاع آباد ( نامہ نگار) رانا طفیل احمد نون ممبر پنجاب بار نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے، بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا تھا۔رانا طفیل احمد نون ممبر پنجاب بار (بقیہ نمبر7صفحہ7پر )

کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 سے 5 دن سے بھارت جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ساتھ جارحیت کر رہا تھا، پاکستانی فوج کے 4 گھنٹے بھارت کو جواب دینے کے لیے کافی تھے۔ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔رانا طفیل احمد نون کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کر دیا ہے، پاکستان کا میڈیا بھی خراج تحسین کا مستحق ہے، جس نے بھارتی میڈیا کو صحافتی قواعد و ضوابط سکھائے۔انہوں نے کہا کہ مودی bکا جنگی جنون اس کے گلے پڑ گیا ہے، جو بھارتی میڈیا 5 دن سے جھوٹ بول رہا تھا آج وہی میڈیا پاکستان کی برتری تسلیم کر رہا ہے۔