سی سی _©ڈی راجن پور کا آپریشن ‘ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی
راجن پور (نامہ نگار) سی سی ڈی راجن پور کی تھانہ سٹی راجن پور کی حدود میں بڑی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت سجی وڑائچ اور عارفی گھلو گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ھی ساتھیوں کی اندھا دھند فایرنگ سے شدید زخمی ہوگیا پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ھی ساتھیوں(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
کی فائرنگ سے شدید زخمی ھو جانے والے ڈکیت کی شناخت سجاد عرف سجی وڑائچ سکنہ ٹھل مہتم کے نام سے ہوئی سجاد عرف سجی وڑائچ پر تقریبا 6 سے سے زائد مقدمات تھے اور اج تک مقدمہ نمبر 528/23 بجرم 392 میں اشتہاری تھا سجاد عرف سجی وڑائچ راجن پور کے علاوہ مختلف اضلاع میں بھی وارداتیں کرتا تھا ۔
