ایم پی اے عامر علی شاہ کا رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف کا دورہ ‘ملاقاتیں
اوچ شریف(نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی سید عامر علی شاہ نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں صحت عامہ کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے رورل(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کا ہنگامی وزٹ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انچارج آر ایچ سی ڈاکٹر رانا ارشد، سینئر ڈاکٹر شاہد قریشی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ڈاکٹر محمد ارشد رانا جنہوں نے ایم پی اے سید عامر علی شاہ کو اسپتال کے انتظامات، سہولیات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایم پی اے سید عامر علی شاہ نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان سے خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے رویے اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈاکٹر رانا ارشد نے بتایا کہ اسپتال میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے، تمام بنیادی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں، جبکہ وارڈز میں اضافی بیڈز بھی رکھے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ایم پی اے سید عامر علی شاہ نے اسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں اور مریضوں کو مکمل خلوص اور جذبے کے ساتھ علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود تمام اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ وزٹ نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری کی جانب ایک عملی قدم تھا بلکہ عوامی نمائندے کی اپنے حلقے سے وابستگی اور خدمت کے جذبے کا واضح ثبوت بھی ہے ۔
