بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کا ردعمل ، پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین : تحریک انصاف

    بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کا ردعمل ، پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کےخلاف دیئے گئے ردعمل اور جنگ کا پانسہ پلٹنے میں پاک فضائیہ کے کردار کو خاص طور پر سراہا ہے اور بھارت کی طرف کوئی ثبوت دیئے بغیر کھلی جارحیت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کو بھارتی دشمنی کے پیش نظر چوکس رہنا چاہیے، اس طرح جنگ کے ایک نیا موڑ لینے کے بعد، پوری قوم متحد ہو گئی۔جنگ کی صورتحال میں ہونےوالی حالیہ پیشرفت کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 10 مئی کو منعقد ہو ا ۔اجلاس کے بعد جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق شرکاءنے جنگ کے میدان میں ہونےوالی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کےخلا ف دیئے گئے ردعمل کو سراہا۔ جنگ کا پانسہ پلٹنے میں پاک فضائیہ کے کردار کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بھارت نے پہلگام میں ہونےوالے حملے کے با رے میں کوئی معتبر ثبوت دیئے یا غیر جانبدارانہ تحقیقات پر رضامند ہوئے بغیر پاکستان کےخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔بھارت کے ارادوں کے حوالے سے سنگین شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔ ان کے ماضی کے اقدامات نے ہمیشہ ان کے وعدوں کی تکذیب کی ہے، ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا وزیر اعظم پاکستا ن نے اس سے قبل صبح کے وقت چیئرمین کو فون کے ذریعے ملک کےخلاف بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونےوالے بحران کے بارے میں آگاہ کیا، چیئرمین نے انہیں بانی چیئرمین عمران خان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے بارے میں پارٹی کی تشویش سے آگاہ کیااور ان کی فوری رہائی کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ عوام کے درمیان ان کی موجودگی انہیں متحد کرنے کےلئے اشد ضروری ہے۔ قومی اتحاد پاکستان کے امن و ترقی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے قومی عزم کو تقویت دےگا۔اعلامیہ کے مطابق شرکاءنے بھارت کے وحشیانہ حملے کے بعد نواز شریف، آصف زرداری اور حکومت کے دیگر اہم ارکان کی گہری خاموشی پر تشویش کا اظہار کیااور کہا یہ سراسر قابل مذمت ہے کیونکہ یہ بھارتی جارحیت کی خاموش حما یت کے مترادف ہے۔ان شاءاللہ، پاکستان بھارت اور اس کے مذموم عزائم کےخلاف ضرور فتح یاب ہوگا۔

تحریک انصاف

مزید :

صفحہ اول -