نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا، ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔
ترجمان کے مطابق منظور شدہ منظمین کی فہرست اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کریں، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کی غیرمصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔
وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ منظمین بھی اپنے تصدیق شدہ کوٹے سے زائد بکنگ نہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے منظمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
