ورلڈسکوائش چیمپئن شپ, پاکستان کے نورزمان اور عاصم خان نے پہلے راؤنڈ کے میچز جیت لیے
شکاگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس اے ورلڈسکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان پلیئرز کا شاندار آغاز،پاکستان کے نورزمان اور عاصم خان نے پہلے راؤنڈ کے میچز جیت لیے ۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق نورزمان نے ورلڈنمبر24قطر کے عبداللہ التیمی کو 2-3سے شکست دی،عاصم خان نے عالمی نمبر27فرانس کے اگست ڈیوسرڈکو2-3سے ہرایا۔
یاد رہے کہ پی ایس اے ورلڈسکوائش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6لاکھ 56ہزار ڈالر ہے۔
