زندگی لانے والے موت کا شکار، افغانستان میں دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

زندگی لانے والے موت کا شکار، افغانستان میں دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چھ ...
زندگی لانے والے موت کا شکار، افغانستان میں دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے مشرقی صوبے میں خوست میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ماں اور نوزائیدہ بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق پاک افغان بارڈر کے علاقے میں جاں بحق ہونیوالے افراد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاںبحق ہونیوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبے کے ڈپٹی پولیس چیف نے بتایاکہ ہلاک ہونیوالوں میں ایک نوزائیدہ بچہ ، تین خواتین اور دونوجوان شامل ہیں ۔