میانمر میں زلزلہ، 13افراد جاں بحق
ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمر میں اتوار کو آنے والے زلزلے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔کئی مکانات ،عمارتیں اور زیر تعمیر پل منہدم ،ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین بتائی گئی ۔پاکستانی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 7 بجکر42 منٹ پر آیا۔