کراچی میں اتوار کو بھی قتل و غارت جاری ، صحافیوں سمیت کئی افرادزخمی ، سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی میں اتوار کو بھی قتل و غارت جاری ، صحافیوں سمیت کئی افرادزخمی ، ...
کراچی میں اتوار کو بھی قتل و غارت جاری ، صحافیوں سمیت کئی افرادزخمی ، سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افرادسمیت نو افراد جاں بحق اور نجی چینل کے رپورٹر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ سہراب گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی ، گولیمار میں بس جلاد ی گئی جبکہ سپرہائی و ے پر پٹرول پمپ بنداکردیے گئے ہیں ، کراچی کے مختلف علاقوںمیں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ اعلیٰ حکام بھی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے اسلام چوک میں فائرنگ سے دو بیٹو ں سمیت باپ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت جرار ، گلزار اورسجاد کے ناموں سے ہوئی ہے ،فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیااور کاروبار بند ہوگیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے انچولی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے ایدھی ایمبولینس کے ڈرائیور اور جیونیوز کے رپورٹر سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ۔اُدھر گولیمار میں مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے دوران ایک منی بس کو جلادیاگیا۔میٹروول کے علاقے میں فائرنگ سے اجمل خان نامی شخص جاں بحق ہوا،میٹھادر میں صرافہ بازار سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔اس سے قبل رات گئے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والے اسد رضا اور وجاحت کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔بنارس پل کے نیچے فائرنگ سے بھاوانی نامی نوجوان قتل ہوا۔سپرہائی وے پر پولیس نے سی این جی سٹیشن اور پٹرول پمپ بند کرادیے ہیں ۔آئی جی سندھ نے دفعہ 144اور ڈبل سواری پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اُنہوں نے سیکیورٹی احکامات یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو فون کرکے سیکیورٹی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی نے شہر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی آئی جی ایسٹ کو وارننگ جاری کردی ہے ۔

مزید :

کراچی -