وزیراعلی شہباز شریف کو اسٹیج کی بحالی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے‘ افتخار ٹھاکر

وزیراعلی شہباز شریف کو اسٹیج کی بحالی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے‘ افتخار ٹھاکر

لاہور(شوبز ڈیسک) اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بحالی اور اس سے جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کیلئے پنجاب حکومت کی دلچسپی ضروری ہے‘ وزیراعلی شہباز شریف کو اسٹیج کی بحالی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے‘ پنجاب آرٹس کونسل کے نالائق عہدیداروں نے اوپن ایئر تھیٹر کو تباہ کر دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسٹیج کی بحالی کیلئے وعدہ کیا ہے لیکن ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں ہو رہا اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی شہباز شریف فوری طور پر نوٹس لیں اور تھیٹر کی بحالی پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید : کلچر