اداکار کرسچئن بیلے کی نئی سنسنی خیز فلم "آو¿ٹ آف دِی فرنس" کا نیا ٹریلر جاری

اداکار کرسچئن بیلے کی نئی سنسنی خیز فلم "آو¿ٹ آف دِی فرنس" کا نیا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار کرسچئن بیلے کی نئی سنسنی خیز فلم "آو¿ٹ آف دِی فرنس" کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایت کار اسکاٹ کوپر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوبھائیوں کے گِرد گھومتی ہے جو معاشی طور پرشدید ذہنی دباو?کا شکار ہیں۔ان میں سے ایک بھائی پراسرار طور پرلاپتا ہوجاتاہے،ایسے میں چھوٹابھائی قانون نافذکرنے والے ادارو ں سے مایوس ہوکر خوداس کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور اس فلم میں اداکار کرسچیئن بیلے کے علاوہ کیسی ایفلک، ووڈی ہیرلسن،زوئی سیلڈانا اور ویلیم ڈیفوئی نے اہم کردارادا کئے ہیں جبکہ فلم رواں برس6دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -