غنڈوں، بدمعاشوں پر بننے والی فلموں کا دور اب ختم ہو چکا،سنگیتا

غنڈوں، بدمعاشوں پر بننے والی فلموں کا دور اب ختم ہو چکا،سنگیتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(شوبز ڈیسک) فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا مجھے لاہور میں متعدد فلم پروڈیوسرز کی جانب سے فلمیں ڈائریکٹ کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے اب کسی ایسی فلم کا حصہ نہیں بنوں گی جس سے فلم انڈسٹری کی بدنامی ہو اور فلموں کی ساکھ متاثر ہو۔گجر، غنڈوں، بدمعاشوں اور ذات برادری پر بننے والی فلموں کا دور اب ختم ہو چکا ہے، ان موضوعات کی وجہ سے فلم انڈسٹری تباہ ہوئی، مجھے بھی اس کا احساس ہے میں بھی ماضی میں ایسی فلمیں بناتی رہی ہوں لیکن غلطیوں سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے، فلم انڈسٹری کی تباہی اور بربادی سے ہم کئی سال پیچھے چلے گئے۔انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا اب سوچ میں تبدیلی آئی ہے اس کا کریڈٹ میں نئی نسل کو دیتی ہوں کہ جنھوں نے ہمیں اس تاریک دور سے نکالنے میں مدد دی، یہ موقع ہماری فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لیے شاندار ہو گا، پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننا بیحد خوش آئند ہے،ہمیں چاہیے کہ کہ اب ماضی کی طرف مڑ کر نہ دیکھیں بلکہ آنیوالے وقت کے لیے بہتر منصوبہ بندی کریں۔

مزید :

کلچر -