فلم ”چنائی ایکسپریس “ختم ہوچکی اب نئے ریکارڈ بنیں گے، شاہ رخ خان

فلم ”چنائی ایکسپریس “ختم ہوچکی اب نئے ریکارڈ بنیں گے، شاہ رخ خان

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم چنائی ایکسپریس ختم ہوچکی ہے اب نئی فلمیں ریکارڈ قائم کریں گی۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھاکہ ڈائریکٹرز کی جانب سے بہت سی فلموں کی پیشکش کی جارہی ہے لیکن میں اپنے ہاتھ میں زیادہ کام نہیں لینا چاہتا۔ ان کا کہنا تھاکہ چنائی ایکسپریس کا کام ختم کرنے کے بعد دوسری فلم پر کام شروع کردیا جس کے باعث چھٹیوں پر نہیں جاسکا لیکن نئی فلم ہیپی نیو ایئر کا تمام کام 2 ماہ تک ختم کرکے ایک ماہ لئے چھٹیوں پر جا¶ں گا جس کے بعد نئی فلم کی شوٹنگ شروع کروں گا۔اپنی سپرہٹ اور بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم چنئی ایکسپریس کے بارے میں شاہ رخ خان کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی شک نہیں وہ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلموں میں شامل ہے لیکن پیسہ کسی فلم کا معیار طے نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ چنائی ایکسپریس اب ختم ہوچکی ہے، اب نئی فلمیں آئیں گی جو کئی ریکارڈ قائم کریں گی اور کئی ریکارڈ توڑیں گی۔

مزید : کلچر