ٹام کروز کا اشتہاری کمپنی کےخلاف 5کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

ٹام کروز کا اشتہاری کمپنی کےخلاف 5کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے پر اشتہاری کمپنی کے خلاف پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔مقامی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اشتہاری کمپنی نے اپنے رسالے میں رپورٹس شائع کی کہ ٹام کروز نے کیٹی ہومز سے علیحدگی کے بعد اپنی بیٹی س±وری کو بھی چھوڑ دیا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ان کے ساتھ ہے جس کا وہ بے حد خیال رکھتے ہیں جبکہ میگزین کے اس اقدام کی وجہ سے انہیں اور ان کی بیٹی کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے،عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید : کلچر