ٹام کروز اور کیٹی ہومز کے درمیان تلخ جنگ شدت اختیار کر گئی

ٹام کروز اور کیٹی ہومز کے درمیان تلخ جنگ شدت اختیار کر گئی

لندن (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور ان کی سابقہ بیوی کیٹی ہومز کے در میان تلخ جنگ شدت اختیار کر گئی۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹام کروز نے کیٹی ہومز پر الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے ان کے خلاف گندی چالوں کی مہم شروع کر رکھی ہے اور انہوں نے میرے متعلق کچھ حساس معلومات بھی افشاءکی ہیں۔ ٹام کروز نے دعوی کیا ہے کہ کیٹی ہومز نے انہیں دیوار سے لگانے کیلئے سازشیں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹام کر اور کیٹی ہومز کے درمیان شادی 2006ءمیں ہوئی تھی۔

مزید : کلچر