فلم”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ اب پیرو کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ اب پیرو کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

پیرو (این این آئی)کنگ خان اور کاجول کی پیار بھری کہانی کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اب پیرو کے سنیما گھروں میں لگنے کو تیارہے-اٹھارہ برس پہلے دل والے دلہنیا لے جائیں گے بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنی۔ شاہ رخ خان کی دل کو چھو لینے والی اداکاری پر ہر کوئی فدا ہوا ، اسی طرح کاجول کی رومینٹک لک بھی سب کو بھا گئی۔گانے تو آج بھی سب کے لبوں پر رہتے ہیں۔ خاص طور پر شادی بیاہ کے موقع پر تو اس فلم کا ٹائیٹل سانگ ہر ایک کے لبوں پر سب سے پہلے آتا ہے۔دل والے دلہنیا لے جائیں گے وہ واحد فلم ہے جس کو بھارتی سنیما گھروں میں سب سے زیادہ عرصے تک لگنے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے ۔اب پیار کی یہ کہانی دیکھ پائیں گے لاطینی امریکی ملک پیرو کے فلم بین ، جن کے سنیما گھروں میں یہ فلم لگنے جارہی ہے۔کہا جارہا ہے اس فلم کو کہ کچھ سنیما گھروں میں ڈبنگ کے ساتھ جب کہ کچھ میں سب ٹائلٹلنگ کرکے لگایا جائےگا ۔

مزید : کلچر