میکس جارج نے شراب نوشی کی عادت کو مشلی کیگن سے علیحدگی کا حصہ قرار دیدیا

میکس جارج نے شراب نوشی کی عادت کو مشلی کیگن سے علیحدگی کا حصہ قرار دیدیا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ گلوکار میکس جارج نے اپنی شراب نوشی کی عادت کو فیٹنس مشلی کیگن سے علیحدگی کا حصہ قرار دیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میکس جارج نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال جون میں کیگن کو پرپوز کیا تھا جس کے تین ماہ بعد کیگن نے ان سے تعلق توڑ دیا جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ شراب نوشی کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے درمیان علیحدگی سے ان کی زندگی پر بہت گہرا اثر پڑا ہے۔

مزید : کلچر