ڈیم اور آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے دو ارب روپے سے زیادہ جاری

ڈیم اور آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے دو ارب روپے سے زیادہ جاری

اسلام آباد (اے پی پی) توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ملک میں ڈیم اور آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے رواں مالی سال کے دوران دو ارب روپے سے زیادہ جاری کیے گئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ان ڈیموں میں گومل زام، ستپارہ، کرم تنگی، نئی گج، دراوات، نولانگ، باڑہ درابن اورپیلر ڈیم شامل ہیں۔ حکومت نے ملک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے اور ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر طویل المدت حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ واپڈا اپنے وسائل سے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بھی مصروف ہے۔

مزید : کامرس