بر و قت اقدا ما ت سے 40لا کھ ا یکڑ رقبے کو قا بل کا شت بنا یا جا سکتا ہے

بر و قت اقدا ما ت سے 40لا کھ ا یکڑ رقبے کو قا بل کا شت بنا یا جا سکتا ہے

سرگودھا(اے پی پی )معروف زرعی سا ئنس دان و اسسٹنٹ انجنئیرزراعت سرگودہا ڈاکٹر پرو یز سکند ر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہو ئی آ بادی کے پیش نظر مستقبل میں خوراک کی مطلوبہ ضرور یا ت سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے اور دیر پا اثرات کے حا مل اقد اما ت وقت کا تقاضا ہیں، مناسب سہولیات اور بروقت حکو متی اقدامات کی بد ولت پنجاب بھر میں 40لاکھ ایکڑ نا قابل کا شت رقبے کو قابل کا شت بنایا جا سکتا ہے اور ا س اقدام سے صو بے میں گندم کی پیداوار میں 15لا کھ ٹن ا ضافہ ممکن ہے۔ ا ن خیالات کا اظہا ر انہوں نے ا ے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت کی خصو صی دلچسپی سے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی سبسڈ ی کے ساتھ فراہمی اور دیگر انقلابی اقداما ت کر رہی ہے۔

 ڈرپ ا یر یگیشن جیسے جدید طریقہ آپیاشی سے سبز انقلاب برپا کر نے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا کیونکہ ڈرپ ایریگیشن سسٹم پانی کھاد اور دیگر کمیائی اجزا ءپودو ںکی ضرورت کے مطابق نہایت درست مقدار میں پودوں کی جڑوں تک پہنچتا ہے۔ ا س سے نہ صرف پانی اور کھاد کی بچت ہوتی ہے بلکہ پیداوار میں بھی خاطرخوا ہ ا ضافہ ہو تا ہے۔ نا ہموار کھیتوں میں جہاں پانی کی کمی اور زیر زمین پا نی ناقص ہو وہاں ڈرپ ا یریگیشن سسٹم نہایت موزوں نظام ہے ۔محکمہ زراعت اس سلسلہ میں جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے ۔

مزید : کامرس