اے ٹی پی ورلڈ فائنلز میں نوواک جوکووچ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار

اے ٹی پی ورلڈ فائنلز میں نوواک جوکووچ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار

لندن (خصوصی رپورٹ ) اے ٹی پی ورلڈ فائنلز میں نوواک جوکووچ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے،سیمی فائنل میں آج فیڈرر اور نڈال آمنے سامنے ہوں گے۔لندن میں جاری ایونٹ کے گروپ میچ میں سربیا کے نواک جوکووچ نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کو پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر ہرایا۔دوسرے سیٹ میں Richard Gasquet نے کم بیک کیا چار چھ کی کامیابی کے ساتھ مقابلہ برابر کر دیا،لیکن فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ چھائے رہے ،انہوں نے صرف تین گیم مس کئے اور میچ اپنے نام کر لیا۔

اس سے پہلے راجر فیڈرر نے ڈیل پورٹو کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،،جہاں ان کا مقابلہ رافیال نڈال سے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی