دورہ جنوبی افریقہ، یونس خان اور بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور

دورہ جنوبی افریقہ، یونس خان اور بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور

لاہور (اے اےن اےن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی جنوبی افریقا کے دورے میں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آل راﺅنڈر بلاول بھٹی کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جبکہ عمر امین،وہاب ریاض اور سہیل تنویر کو تین ون ڈے انٹر نیشنل اور دو ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز میں جگہ ملنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔حےد رآباد اور زرعی ترقیاتی بینک کے شر جیل خان کو موقع نہیں مل سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کے سنجیدہ مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے سلیکٹرز نے نظریں ایک بار پھر یونس خان پر مر کوز ہوگئی ہیں۔یونس خان اس ماہ کی29تاریخ کو اپنی36ویں سالگرہ منائیں گے۔دبئی ٹیسٹ سے ایک دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی باونسی وکٹوں پر سلیکٹرز کو ایک مرتبہ پھر یونس خان کی یاد ستا گئی ہے۔انہیں ون ڈے ٹیم میں بلاول بھٹی کے ساتھ موقع دینے کے امکانات روشن ہیں جبکہ وکٹ کیپنگ میں کامران اکمل کو موقع مل سکتا ہے۔ ےاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افرےقہ کی کرکٹ ٹےموں کے درمےان دو ٹوئنٹی 20 اور تےن اےک روزہ مےچز پر مشتمل سےرےز جنوبی افرےقہ مےں کھےلی جائے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی