ٹی ٹوئنٹی سےرےز کیلئے عبدالرزاق اور شعیب ملک عرب امارات پہنچ گئے

ٹی ٹوئنٹی سےرےز کیلئے عبدالرزاق اور شعیب ملک عرب امارات پہنچ گئے

دبئی(آئی این پی ) پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہونے والے تجربہ کار آل راو نڈر عبدالرزاق اور شعیب ملک عرب امارات پہنچ گئے ہیں ،پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کوہو گا۔قومی ٹیم کے کھلاڑی لاہورایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے۔جہاں پہلے سے موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ روانگی کے وقت اسٹارآل راونڈر عبدلرزاق اور قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے بات چیت گریز کیا۔پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے دو میچز تیرہ اور پندرہ نومبر کوابو ظہبی ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی