لاہور سپورٹس ملٹی نیشنلل ٹی20 کرکٹ لیگ،موبل لنک نے کلیئر کوریکٹ کو 39 رنز سے شکست دے دی

لاہور سپورٹس ملٹی نیشنلل ٹی20 کرکٹ لیگ،موبل لنک نے کلیئر کوریکٹ کو 39 رنز سے ...

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور سپورٹس ملٹی نیشنلل ٹی20 کرکٹ لیگ 2013 کے میچ جو آج علی گڑ ھ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا گیاموبل لنک نے کلیئر کوریکٹ کو 39 رنز سے شکست دے دی۔موبل لنک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ نمایاں بیٹسمیوںمیں حیدر علی41، ثاقب منیر36* اور اعجاز ملک22 رنز بنائے۔ جبکہ کلیئر کوریکٹ کی طرف سے انور ربانی اور عمر جاوید نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کلیئر کوریکٹ کی ٹیم 113 رنز بنا سکی۔

 مدثر راٹھور36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 فواد سیف نے 14 رنز دے کر 3 جبکہ اعجاز بلوچ نے 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حیدر مہدی مین آف دی میچ قرار پائے۔

طارق رشید اور لیاقت علی نے ایمپائرنگ جبکہ وارث بشیر نے سکورر کے فرائض سرانجام دیئے۔ حیدر مہدی مین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی