نیو اتفاق کر کٹ کلب نے گولڈن سٹار کرکٹ کلب کو 21رنز سے شکست دے دی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)نیو اتفاق کر کٹ کلب نے گولڈن سٹار کر کٹ کلب کو 21رنز سے شکست دے دی ،نیو اتفاق گراﺅنڈ پر کھیلے گئے اس میچ کی خاص بات گولڈن سٹار کے محمد فرحان کی عمدہ فاسٹ باﺅلنگ جبکہ نیو اتفاق ہاشم کی شاندار آف سپن باﺅلنگ تھی ،نیوا تفاق کر کٹ کلب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 221رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ،زوار 46،عبداللہ 37،ہاشم 26اور قمر 24رنزبناکر نمایاں رہے ،گولڈن سٹار کر کٹ کلب کی طرف سے محمد فرحان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42رنز کے عوض پانچ ،جبکہ داﺅد سلطان ،حافظ شہبازعلی ،محمد اشرف اور سعید الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔
جواب میں گولڈن سٹار کر کٹ کلب کی ٹیم 38ویں اوور میں 200رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ،جواد مقصود 69،فہیم ارشد 27،واصف زمان 24اور فیصل 20رنز بناکر نمایاں رہے ،نیو اتفاق کر کٹ کلب کی طرف سے ہاشم نے 37رنز کے عوض چار ،راحیل نے 11رنز کے عوض تین جبکہ سیف نے 24رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔